3
اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)مریدکے میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکنوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملے کے واقعے پر پولیس نے تنظیم کی قیادت اور متعدد کارکنوں کے خلاف دہشت گردی سمیت سنگین الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تھانہ مریدکے سٹی میں درج ایف آئی آر سب انسپکٹر محمد افضل کی مدعیت میں دائر کی گئی، جس میں قتل، اقدامِ قتل، اغوا، ڈکیتی اور دہشت گردی سمیت 32 دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی، انس رضوی، علامہ فاروق الحسن، مولانا سجاد سیفی اور مفتی وزیر علی سمیت متعدد کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث شرپسند عناصر کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔