دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم اور حکومت کو مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہوگا،کورکمانڈر زکانفرنس

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عسکری قیادت ملک کو درپیش چیلنجز سے پوری طرح آگاہ ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے قوم اور حکومت کو مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ   کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 257ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اندرونی اور علاقائی سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کی قیادت کو درپیش چیلنجز کا بخوبی ادراک ہے اور عسکری قیادت عوام کی حمایت سے اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اندرونی اور بیرونی خطرات کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، سیکیورٹی فورسز مغربی سرحدی علاقوں میں خفیہ آپریشن کر رہی ہیں، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے قوم اور حکومت کو مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com