اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اگر ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے تو ضروری ہے کہ وزیر اعظم پی ٹی آئی کے بانی ہوں۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، شیخ وقاص اکرم، عارف مبین جٹ اور دیگر سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں نے ایک پریس کانفرنس کی اور کہا کہ پی ٹی آئی ایران پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کرتی ہے،پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس حملے کو پوری قوم پر حملہ تصور کیا جانا چاہیے
یہ حملہ خطے کے امن کو تباہ کرنے کے مترادف ہےپی ٹی آئی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے، خیبرپختونخوا کے لیے صرف 550 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں اور وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے عوام سے بدلہ لے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل متعارف کرانے والے بانی پی ٹی آئی کو دعائیں دی جانی چاہئیں کیونکہ یہ رقم ابھی پاکستان میں آرہی ہے، ملک تب ہی ترقی کرے گا جب آئین اور قانون کا احترام کیا جائے گا اور ہمارے تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سالوں میں تمام اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں تقریباً 100 فیصد ہو گیا ہے۔.انہوں نے کہا کہ پاکستان تجارتی خسارے میں ہے، درآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے ۔