لوگوں کی مدد،امریکی شہری نے دو لاکھ ڈالر روڈ پر پھینک دئیے 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  لوگوں کی مدد کرنے کے لیے امریکا میں ایک شخص نے دو لاکھ ڈالر سڑک پر پھینک دئیے  تاہم پولیس نے اس عمل کو خطرناک قرار دے دیا۔

 واقعے کے بعد مصروف ترین شاہراہ پر گاڑیوں کی قطار لگ گئی اور لوگ سڑک پر بکھرے ڈالر جمع کرنے میں مصروف ہوگئے۔ اس طرح گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

اوریگون اسٹیٹ پولیس کے مطابق، کولن ڈیوس میک کارتھی نے رقم کو کار کی کھڑکی سے باہر پھینک دیا جو یوجین کے علاقے کے قریب انٹراسٹیٹ 5 پر 192 میل کے فاصلے پر تھا۔اگرچہ یہ ایک خطرناک عمل تھا، کولن پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا ہے۔ حالانکہ اس پر ہائی وے پر ٹریفک کے بہاؤ میں مداخلت اور جانوں کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگایا جا سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پالتو مچھلی نے مالک کی رقم سے آن لائن خریداری کر ڈالی, دلچسپ واقعہ

جب پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے کہا کہ یہ بڑی رقم اس کے اپنے اکاؤنٹ کی ہے اور وہ لوگوں کی مدد کرنا چاہتا ہے۔پولیس نے کولن کو سمجھایا کہ اس طرح  سڑک پر پیسے پھینکنا مہلک حادثات کا باعث بن سکتا ہے اور اسی لیے اس نے مزید پیسے نہ پھینکنے کا فیصلہ کیا تھا۔ دوسری جانب پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ وہ ہائی وے پر پیسے تلاش نہ کریں کیونکہ یہ ایک خطرناک عمل ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com