اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے
صوبائی دارالحکومت کے مختلف شہروں میں نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ملک میں امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں۔
نماز عید کے اجتماعات کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کی نفری بھی تعینات ہے۔
ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بچے بھی توحید سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ مساوات، تزکیہ نفس اور دل کی پاکیزگی قربانی کا عظیم ثمر ہے، آج سیلاب کی تباہ کاریوں میں بے گھر ہونے والوں کو یاد رکھیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ شدید احساس ہے کہ پاکستان اس وقت مہنگائی کی زد میں ہے، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ عالم اسلام کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنائے اور کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں کو آزادی عطا فرمائے۔