اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج رات مینار پاکستان پر ہمارا چھٹا جلسہ ہے اور میرا دل کہہ رہا ہے کہ یہ سب سے پہلے تمام ریکارڈ توڑیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میں لاہور میں سب کو نماز تراویح کے بعد اس تاریخی جلسے میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، میں حقیقی آزادی کے اپنے وژن کو اجاگر کروں گا۔
مینار پاکستان پرجلسے سے قبل تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع
انہوں نے کہا کہ لاہور کے جلسے میں قوم کو بتاؤں گا کہ ہم پاکستان کو تباہی کی اس دلدل سے کیسے نکالیں گے جس میں مجرموں کے اس گروہ نے ملک کو دھکیل دیا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں سب کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ اس سیاسی اجتماع میں شرکت آپ کا بنیادی حق ہے، لہٰذا اپنا حق استعمال کریں اور مینار پاکستان کے اس تاریخی اجتماع میں بھرپور شرکت کریں۔
مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کا جلسہ آج،شہر کے مختلف راستے کنٹینر ز لگا کر بند کردئیے گئے
واضح رہے کہ مینار پاکستان پر پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کو ناکام بنانے کے لیے حکومت نے شہر کی مختلف سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا ہے