اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان نگراں وزیر اعظم کے نام پر فیصلہ کرنے کا آج آخری دن ہے۔ نام فائنل نہ ہونے کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا۔
قومی اسمبلی کو تحلیل ہوئے تین دن ہو گئے، نگران وزیراعظم کون ہوگا؟ ابھی فیصلہ نہیں ہوا، صدر عارف علوی نے بھی نگراں وزیراعظم کا نام مانگ لیا ہے۔
وزیراعظم نے جمعے کی شب اتحادیوں سے مشاورت کی، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے بات ہوئی ہے، آج مزید بات کریں گے۔
انہوں نے صدر پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ صدر نے انہیں نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لیے خط لکھا، اس تقرری کے لیے آٹھ دن ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرتے ہوئے الیکشن کی حمایت کر دی ہے۔