الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن

ای سی پی کی جانب سے 2 دن کی توسیع آج ختم ہو جائے گی، چاروں صوبوں میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل آج مکمل ہو جائے گا.
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن کے نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 دن کی توسیع کردی تھی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 سے 30 دسمبر تک ہوگی.
ای سی پی کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 3 جنوری تک دائر کی جائیں گی. پولنگ شیڈول کے مطابق الیکشن 8 فروری 2024 کو منعقد ہوگا
دوسری جانب عام انتخابات میں حصہ لینے والے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری ہے.
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو این اے 128 لاہور سے الیکشن لڑیں گے، نواز شریف این اے 15 مانسہرہ سے الیکشن لڑیں گے، عمران خان نے میانوالی کی نشست این اے 89 سے کاغذات جمع کرائے
سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی قصور حلقہ این اے 132 سے کاغذات جمع کرائے، مریم نواز این اے 119 اور این اے 120 لاہور سے الیکشن لڑیں گی
صنم جاوید مریم نواز اور شہباز شریف سے مقابلہ کریں گی.
فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد چودھری حلقہ این اے 61 جہلم سے آزاد امیدوار بن کر ابھریں جبکہ مسلم لیگ ق کے چوہدری سالک حسین نے این اے 64 سے کاغذات جمع کرائے ہیں.
آصف زرداری این اے 207 نواب شاہ سے الیکشن لڑیں گے، پرویز خٹک نے این اے 33 نوشہرہ اور 2 صوبائی نشستوں سے اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں، سراج الحق این اے 7 لوئر سے قسمت آزمائیں گے.
مصطفیٰ کمال نے این اے 242 اور این اے 247 کراچی سے کاغذات جمع کرائے ہیں، عمران خان نے لاہور کے این اے 122 حلقہ سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرائے ہیں، عطا اللہ تارڑ نے پی پی 35 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں.
واضح رہے کہ گزشتہ چار دنوں کے دوران بہت سے سیاسی رہنماؤں نے اپنے کاغذات نامزدگی حاصل کیے اور جمع کرائے ہیں.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com