پاکستان بھرمیں آج یوم تکبیر ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 28 مئی کو یوم تکبیر کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس دن پاکستان نے چاغی کے مقام پر یکے بعد دیگرے 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔ اسے اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔
ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان نے 7 ممالک کی فہرست میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔ نواز شریف کے دور حکومت میں پاکستان نے 14 مئی 1998 کو بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا بھرپور جواب دیا۔ایٹمی دھماکوں نے ملک دشمن قوتوں کو واضح پیغام دیا۔
وزیراعظم پاکستان نے آج یوم تکبیر پر عام تعطیل کا اعلان کیا، تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے جب کہ تعلیمی اداروں اور بینکوں میں بھی چھٹی ہوگی۔
شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم تکبیر قومی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے اتحاد کی یاد دلاتا ہے۔ آئیے عہد کریں، ہم 9 مئی جیسے واقعات کے ذریعے انتشار پھیلانے والے عناصر کی بدنیتی کو ناکام بنائیں گے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca