اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید اقبال کے مطابق آج دن 13 گھنٹے 41 منٹ کا ہو گا جبکہ رات 10 گھنٹے 19 منٹ طویل ہو گی۔
یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جاتا ہے اور 22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہو جاتا ہے۔
ویسے گرمیوں کے موسم میں دن لمبے اور راتیں چھوٹی ہو جاتی ہیں لیکن آج 21 جون شمالی نصف کرہ میں 2025 کا سب سے طویل دن ہے۔
واضح رہے کہ جیسا کہ ہماری زمین سورج کے گرد گھومتی ہے، سولسٹیس کے وقت سورج قطب جنوبی کی طرف اور شمالی نصف کرہ سے دور ہوتا ہے، اس طرح یہاں موسم سرما کا آغاز ہوتا ہے۔
اس کی وجہ سے دن کی لمبائی کم ہو جاتی ہے جبکہ گرمیوں میں یہ الٹ جاتی ہے،شمالی نصف کرہ میں، طلوع آفتاب کا وقت اگلے تین دنوں تک یکساں رہے گا، لیکن غروب آفتاب کا وقت بدل جائے گا۔
دریں اثنا، آج صبح سویرے ہلکی بوندا باندی کے بعد کراچی میں موسم خوشگوار ہو گیا ہے، جبکہ شہر میں موسم ابر آلود رہے گا، تاہم دن میں ہلکی بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔
دوسری جانب لاہور میں بادلوں نے کیمپ بھی لگا رکھا ہے، ہوا نے گرمی کی شدت کو کم کر دیا ہے اور راولپنڈی، اسلام آباد اور آس پاس کے علاقوں میں رات گئے بارش نے گرمی کو توڑ دیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، سیالکوٹ، نارووال، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، صوابی، مردان میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیش گوئی کی ہے۔. کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔