92
اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پاک افغان طورخم بارڈر کشیدگی اور تناؤ کے باعث 9 روز سے بند ہے۔ اس بندش کی وجہ سے دونوں طرف کی تجارت اور پیدل آمدورفت تاحال معطل ہے۔
بارڈر کی بندش کے نتیجے میں سرحد کے دونوں جانب اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے اور پاک افغان شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
کشیدگی کی صورتحال سے دونوں طرف کے تاجر اور ٹرانسپورٹرز شدید پریشان ہیں۔ مال بردار گاڑیوں میں موجود سامان خراب ہونے لگا ہے اور مزید نقصان کا خدشہ ہے۔
تاجر اور ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ ہے کہ پاک افغان بارڈر پر پیدا ہونے والی کشیدگی کو بامعنی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے، کیونکہ سرحد پر تنازعہ کسی ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔