طورخم سرحد جزوی طور پر کھل گئی، غیر قانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی دوبارہ شروع

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی واپسی کے لیے طورخم سرحد کو بیس دن بعد جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرحد کو فی الحال صرف افغان باشندوں کی بے دخلی کے لیے کھولا گیا ہے، جب کہ تجارت اور عام آمدورفت بدستور معطل ہے۔

ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر بلال شاہد نے بتایا کہ طورخم امیگریشن سینٹر پر بڑی تعداد میں افغان شہری موجود ہیں جہاں عملہ ان کی دستاویزی جانچ پڑتال کے بعد افغانستان واپسی کی اجازت دے رہا ہے۔

ان کے مطابق 11 اکتوبر کو پاک افغان کشیدگی کے بعد سرحد مکمل طور پر بند کی گئی تھی، تاہم اب سرحدی گزرگاہ کو صرف بے دخلی کے عمل کے لیے محدود پیمانے پر بحال کیا گیا ہے۔

ادھر یو این ایچ سی آر کے ترجمان قیصر خان آفریدی نے بتایا کہ 8 اکتوبر تک مجموعی طور پر چھ لاکھ پندرہ ہزار سے زائد افغان شہری طورخم کے راستے اپنے وطن واپس جا چکے ہیں، اور مزید افراد کی واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔