اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ٹورنٹو پولیس کا ہائی پارک کے جنگل والے علاقے میں 62 سالہ خاتون کو گھسیٹ کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد پبلک سیفٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پولیس کو رات 10:40 بجے کے قریب ہاورڈ پارک ایونیو اور پارکسائیڈ ڈرائیو کے قریب پارک کے مشرق کی طرف بلایا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ ایک خاتون پارک میں ایک پکے راستے پر چل رہی تھی کہ ایک نامعلوم شخص اسے پیچھے سے گھسیٹ کر جنگل میں لے گیا اور بھاگنے سے پہلے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ راہگیر کی مدد سے ملزم سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ پولیس نے کہا کہ اس حملے میں اسے جان لیوا چوٹیں نہیں آئیں۔مشتبہ شخص کو سیاہ بالوں والا، تقریباً پانچ فٹ لمبا اور عمر 30 سے 40 سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔ اسے آخری بار ٹی شرٹ اور سیاہ پینٹ پہنے دیکھا گیا تھا۔