ٹورنٹو کے شخص پر بیوی کے قتل کے الزام میں فرد جرم عائد

 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) ٹورنٹو کے ایک شخص پر بیوی کے قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی
مذکورہ شخص کی بیوی کی گزشتہ ہفتے ہسپتال میں موت ہو گئی تھی اسے ٹورنٹو پولیس نے فرسٹ ڈگری قتل میں اپ گریڈ کر دیا ہے۔

اس خاتون کی موت ستمبر میں پیش آنے والے پرتشدد واقعے کی وجہ بتائی جاتی ہے۔
پولیس افسران کو 25 ستمبر کی صبح 3:00 بجے کے بعد Etobicoke میں Gama Street اور Valermo Drive پر بلایا گیا۔
پولیس کو سڑک کے کنارے ایک خاتون زخمی حالت میں ملی۔ خاتون کو ایمرجنسی کے ذریعے ہسپتال لے جایا گیا۔

تفتیش کے آغاز میں پولیس نے انتونیو زولرانو نامی 48 سالہ شخص کو گرفتار کیا، اس کے خلاف اقدام قتل سمیت متعدد الزامات عائد کیے گئے۔
تفتیش کاروں نے بتایا کہ زخمی خاتون کی شناخت 43 سالہ کیتھرین زولرانو کے نام سے ہوئی اور وہ 2 نومبر کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
پولیس نے کہا کہ نتیجے کے طور پر انتونیو زولرانو کو فرسٹ ڈگری قتل کے الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ٹورنٹو پولیس نے بھی تصدیق کی کہ دونوں میاں بیوی تھے۔ Zolerano کو منگل کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com