اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ایک 26 سالہ شخص کو گزشتہ ہفتے کے آخر میں فنچ سب وے اسٹیشن پر ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ٹورنٹو پولیس نے بتایا کہ انہیں 30 اگست کو شام 6 بجے یونگ اسٹریٹ اور فنچ ایونیو کے قریب اسٹیشن پر جنسی زیادتی کی اطلاع کے لیے بلایا گیا تھا۔
تفتیش کاروں کے مطابق، ایک خاتون ٹی ٹی سی اسٹیشن کی دوسری منزل پر یونگ اور فنچ ایسٹ سائڈ ایگزٹ کی طرف چل رہی تھی اسی وقت ایک آدمی اسی دالان سے نیچے کی طرف جا رہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ اس کے بعد اس شخص نے سٹیشن سے نکلنے سے پہلے خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی۔
پیر کے روز، پولیس نے ٹورنٹو کے 26 سالہ شیمار ڈائر کی شناخت کی اور اسے گرفتار کیا۔ اس پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
157