اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اٹلی میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے شمالی علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے۔
مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باعث بڑا علاقہ پانی میں ڈوب گیا۔ حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اور مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہوئے۔سیلاب زدہ علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
اٹلی واقعہ ،پاکستانی سفارتخانے کی ورثاء کے لیے ہیلپ لائن قائم
متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دوسری جانب سیلاب اور بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے باعث فارمولا ون گراں پری ریس بھی منسوخ کردی گئی۔ سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ شدید بارش کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا جب کہ ٹریفک اور ٹرین سروس بھی معطل ہوگئی۔