159
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرنے کے معاملے پر عدالت نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر سابق وزیراعظم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔
نوٹس میں عمران خان کو متنبہ کیا گیا ہے کہ عدم پیشی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، عدالت نے پولیس کو منگل تک مکمل ریکارڈ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
سمن میں عدالت نے کہا کہ نوٹس کی تعمیل نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ اہلکار عدالت میں پیش ہوں۔