اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) توشہ خانہ کیس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست خارج کردی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔
قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں ہوئی۔
آج سماعت شروع ہوئی تو عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا وارنٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔
لا آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر لاہور میں ہیں، الیکشن کمیشن کے وکیل دوپہر ڈھائی بجے عدالت پہنچیں گے۔ لا آفیسر نے عدالت سے سماعت ڈھائی بجے تک ملتوی کرنے کی استدعا کی۔
عمران خان عدالت آ تے ہیں تو آئی جی کو کہہ دیتے ہیں کہ انہیں گرفتار نہ کریں ۔سیشن کورٹ
اس موقع پر عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے استدعا کی کہ وارنٹ گرفتاری کے فیصلے اور انڈر ٹیکنگ درخواست پر نظر ثانی کی جائے، 18 مارچ کی تاریخ قریب ہے، وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائیں، وارنٹ منسوخ کرنے کا اختیار عدالت کے پاس ہے۔ ٹھیک ہے، اگر آپ وارنٹ کو برقرار رکھتے ہیں تو دوپہر 2.30 بجے، ہمیں اپیل دائر کرنے کے لیے وقت درکار ہوگا، تمام حالات کو دیکھتے ہوئے سیشن کورٹ کو فیصلہ جاری کرنا چاہیے۔
جج ظفر اقبال نے کہا کہ قانون کے مطابق سیشن کورٹ نے درست فیصلہ کیا، عمران خان پیش ہوتے تو عدالت کو پتا چل جاتا عمران خان نے عدالت میں پیش نہ ہو کر معاملہ پیچیدہ بنا دیا۔ تعاون کرنا چاہتے ہیں، عدالت نہیں چاہتی کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہو اور آئیں لیکن قانون کے کچھ تقاضے ہیں
اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر سیشن کورٹ کو بھی عمل کرنا ہوگا،
خواجہ حارث نے استدعا کی کہ عدالت عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کے لیے تمام پہلوئوں کو دیکھے، موجودہ صورتحال کے پیش نظر عدالت دیکھے کہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنا درست ہے یا نہیں، عدالت فیصلہ واپس لے
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تمام پہلوں کو جوڑا جائے۔
ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق سیشن کورٹ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد صورتحال مختلف ہے عمران خان نے ایک بار بھی نہیں کہا کہ میں عدالت میں پیش نہیں ہوں گا، انہوں نے کہا کہ پیش ہوں گے ۔
قبل ازیں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وکلا نے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا کی، عدالت نے کیس کی سماعت 12 بجے تک ملتوی کردی۔
توشہ خانہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان ہتھیار ڈال دیں تو آئی جی کو گرفتار کرنے سے روکیں گے۔