168
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )توشہ خانہ کیس .اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کیقبل ازیں رجسٹرار آفس نے عمران خان کی جانب سے وارنٹ معطل کرنے کی درخواست پر اعتراض کیا تھا
توشہ خانہ کیس ، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار ،معطلی کی استدعا مسترد کردی گئی
اس سے قبل عمران خان نے وارنٹ منسوخی کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس کو ضمانت اور درخواست کو تسلیم کرتے ہوئے گرفتاری سے روکا جائے لیکن سماعت آج ہی ہونی چاہیے۔سیشن عدالت نے گزشتہ روز عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کردی تھی
یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس میں ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے، عدالت نے انہیں 18 مارچ کو پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔