توشہ خانہ ،امریکی صدر کتنی مالیت کا تحفہ رکھ سکتے ہیں؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  توشہ خانہ کا 2002 سے 2023 تک کا ریکارڈ 12 مارچ 2023 کو وفاقی حکومت نے کیبنٹ ڈویژن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جس کے بعد ایک بار پھر پاکستان میں سربراہان مملکت کی جانب سے ملنے والے تحائف اور اس سے متعلق قواعد و ضوابط توشہ خانہ موضوع تھے۔

توشہ خانہ سے پاکستان کی وفاقی حکومت نے صدر، وزیراعظم، کابینہ کے ارکان، ججز، سول اور فوجی افسران پر 300 ڈالر سے زائد مالیت کے تحائف وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔حکومت نے فوری طور پر توشہ خانہ پالیسی 2023 کا نفاذ کرتے ہوئے اس حوالے سے تمام اداروں کو احکامات جاری کر دیئے۔

امریکہ میں صدر اور سرکاری افسران کیلئے توشہ خانہ سے متعلق قوانین

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی آئین میں کوئی بھی سرکاری اہلکار کانگریس کی منظوری کے بغیر کسی غیر ملکی سربراہ مملکت سے تحفہ قبول نہیں کر سکتا۔1966 کے فارن گفٹ اینڈ ڈیکوریشن ایکٹ کے تحت صدر کو دیئے گئے تمام تحائف امریکی حکومت کی ملکیت ہیں لیکن صدر اور خاتون اول چھوٹے تحائف اپنے پاس رکھ سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

توشہ خانہ پالیسی 2023 نافذ ، مہنگے تحائف خریدنے پر پابندی

امریکی میڈیا کے مطابق ان اشیا کی قیمتوں کا تعین جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن کرتی ہے جس میں ہر تین سال بعد نظر ثانی کی جاتی ہے۔

امریکی صد ر کتنی مالیت کا تحفہ رکھ سکتے ہیں ؟

امریکی صدر یا خاتون اول 415 ڈالر تک کوئی بھی تحفہ رکھ سکتے ہیں ،اس کے علاوہ صدر اگر تحفہ اس قیمت سے زیادہ رکھنا چاہتے ہیں تو اسے مذکورہ تحفہ کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق قیمت ادا کرنی ہوگی۔اس کے علاوہ تمام تحائف نیشنل آرکائیوز کو جاتے ہیں اور جب صدر کی مدت پوری ہوتی ہے تو وہ ان سے منسوب لائبریری کا حصہ بن جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں

توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک۔زرداری۔عمران۔نواز شریف سمیت کون کون مستفید ہوا؟

برطانوی وزیر کتنا تحفہ رکھ سکتے ہیں؟
برطانوی قانون کے تحت وزرا صرف 140 پائونڈزسے کم مالیت کے تحائف رکھ سکتے ہیں۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com