توشہ خانہ ریفرنس،احتساب عدالت کی نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت

احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں جج محمد بشیر کے سامنے وکیل قاضی مصباح نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نواز شریف کا بیان تفتیش کے دوران ریکارڈ نہیں کیا گیا۔
وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ عدالت نیب کو نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کرے۔ ہم چاہتے ہیں کہ نواز شریف کا موقف نیب ریکارڈ کرائے، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ درخواست پڑھنے کے لیے وقت دیں۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس میں حرج کیا ہے، نواز شریف کو بلا کر بیان ریکارڈ کرائیں۔

وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں سوالنامہ دیں، ہم بیان دیں گے، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ تفتیشی افسر بیان ریکارڈ کرائیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔بعد ازاں عدالت نے توشہ خانہ گاڑی کیس میں نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے 30 نومبر تک بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 30 نومبر تک ملتوی کردی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔