ا ردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ نے چین کو تنہا کر نے کے لیے منصوبہ تیار کر لیا۔
امریکہ چین کو الگ تھلگ کرنے کے لیے ٹیرف مذاکرات کا استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔امریکی جریدے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹیرف مذاکرات کا استعمال امریکہ کے تجارتی شراکت داروں پر چین کے ساتھ تجارت کو محدود کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے کیا جائے گا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 سے زائد ممالک سے کہا جائے گا کہ وہ چین کو اپنے علاقوں سے سامان لے جانے کی اجازت نہ دیں۔ان ممالک سے یہ بھی کہا جائے گا کہ اگر وہ امریکی محصولات سے بچنا چاہتے ہیں تو وہ اپنے علاقوں میں چینی فرموں کی موجودگی کو ختم کر دیں۔