ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثہ،چارافراد ہلاک، 5 زخمی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) اسلام آباد ایکسپریس وے پر ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے.
تفصیل کے مطابق راولپنڈی میں اسلام آباد ایکسپریس وے پر ڈھوک کالا خان اسٹاپ کے قریب ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے, تمام زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا.
ترجمان 1122 کا کہنا ہے کہ حادثہ ایک کار اور موٹرسائیکل کے درمیان پیش آیا، 4 زخمیوں کی حالت انتہائی نازک ہے جبکہ مرنے والوں کی لاشوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.
ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والے 2 افراد کا تعلق مسیح برادی سے ہے, تمام زخمی افراد کا تعلق بھی مسیح برادری سے ہے جبکہ گاڑی میں سوار تمام افراد نشے کی حالت میں تھے.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔