برفباری کے دوران مال روڈ پر ٹریفک کا داخلہ بند

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مری میں ٹریفک پولیس نے برف باری کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں جس کے تحت موسم کے دوران مال روڈ پر ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
مری ٹریفک پولیس کے مطابق برفباری کے موسم میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 270 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جب کہ نئی پارکنگ ختم کرکے سیاحوں کی مدد کے لیے 5 لفٹرز اور ایک کرین فراہم کی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق موسم سرما میں برف باری کے دوران 5 شاہراہوں کو ون وے قرار دے کر مری مال روڈ پر ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ سہولت اور بروقت ٹریفک کے لیے سنی بینک چوکی پر ٹریفک کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ سیاحوں کی مدد کیلئے برف باری کے دوران تمام داخلی راستوں پر چوکیاں قائم کی جائیں گی۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مکینیکل فٹ گاڑی اور لائسنس ہولڈر ڈرائیورز کو مری میں داخلے کی اجازت ہوگی، سیاحتی مقام مری میں 4 ہزار کے قریب پارکنگ کی گنجائش ہے، برف باری کے دوران ہیوی گاڑیوں کو مخصوص اوقات میں مری میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com