سانحہ 9 مئی مقدمات ، 51 ملزمان کو قید،شاہ محمود سمیت دیگر رہنمائوں کی جائیداد ضبطگی کا حکم

اس موقع پر سینٹرل جیل کی سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ جیل میں تین ماہ سے حساس تنصیبات پر حملوں، آتشزدگی اور محاصرے کا مقدمہ چل رہا تھا۔9 مئی کو تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کے دوران حساس تنصیبات پر حملہ کیا تھا۔ مظاہرین کے حملے میں ایک ایس پی سمیت دس پولیس اہلکار زخمی اور ایک شہری جاں بحق جبکہ چار گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی۔

تھانہ کینٹ نے ایس ایچ او مدثر بٹ کی شکایت پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز سمیت 23 نامزد اور 3 سے 400 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے ملوث 51 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اس کیس میں عدالت نے شاہ محمود قریشی، مراد سعید، علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ کئی نامزد رہنما عدالتوں سے عبوری ضمانت پر ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں