145
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کے لیے نئے جج کی تقرری کر دی گئی۔عمران خان کے خلاف توشہ خان کیس کی سماعت کرنے والے جج کا تبادلہ کر دیا گیا۔
7 دن میں توشہ خانہ کا 1990 سے 2001 تک ریکارڈ پبلک کیا جائے، لاہور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کررہے تھے تاہم اب کیس ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں منتقل کردیا گیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور توشہ خانہ کیس کی سماعت 29 اپریل کو کریں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال کو ایسٹ زون اور ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو صنفی تشدد کی عدالت سے ویسٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔