اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حیران کن انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کے جوہری ہتھیاروں کا ذخیرہ اتنا طاقتور ہے کہ وہ پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان، شمالی کوریا، روس اور چین سمیت کئی ممالک خفیہ طور پر زیرِ زمین ایٹمی تجربات کر رہے ہیں، جن کے جھٹکے زمین کی گہرائی کی وجہ سے معمولی محسوس ہوتے ہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ یہ تجربات عالمی برادری سے پوشیدہ رکھے جاتے ہیں۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ اگرچہ امریکا جوہری جنگ نہیں چاہتا، لیکن وہ اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی کارکردگی پرکھنے کے لیے تجربات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔دوسری جانب چین نے ٹرمپ کے دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے اور اس کی جوہری حکمتِ عملی ہمیشہ دفاعی نوعیت کی رہی ہے۔ٹرمپ کے اس بیان نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی ہے، جہاں مبصرین ایک بار پھر ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ اور عالمی امن کے مستقبل پر سوال اٹھا رہے ہیں۔