اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)البرٹا کی پریمیئر ڈینیئل اسمتھ اس ہفتے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ امریکی قانون سازوں اور صنعت کاروںکو ٹیرف کے مسلسل خطرات سے بچنے کیلئے لابی کرنے کے لیے واپس واشنگٹن ڈی سی کا سفر کر رہی ہیں۔
اسمتھ نے ایک نیوز ریلیز میں اس سفر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکیوں کو قائل کرنے کے لیے ٹیم کینیڈا اپروچ کو اپنائے گی وہ البرٹا کی توانائی کی برآمدات کے ہم” کردار کو اجاگر کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے
اسمتھ نے کہا کہ اوٹاوا نے منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے خاطر خواہ کام نہیں کیا ہے جو کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہم پریشان کن عناصر میں سے ایک ہے۔
اسمتھ ایک بار پھر وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت پر زور دے ر ہی ہیںکہ وہ منشیات کے مجرموں کے لیے لازمی کم از کم جیل کی سزا کو دوبارہ متعارف کرائے یا البرٹا کو منشیات کے مقدمے سنبھالنے کے لیے وفاقی فنڈ فراہم کرے۔
ٹرمپ اس سے قبل 25 فیصد ٹیرف اور کینیڈا کی توانائی پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔
البرٹا نے اپنے بارڈر سیکیورٹی پلان پر 29 ملین ڈالر کا وعدہ کیا ہے جس کے تحت شیرف بغیر وارنٹ کے گرفتار کر سکتے ہیں کسی کو بھی غیر قانونی طور پر پار کرنے یا غیر قانونی منشیات یا ہتھیاروں کی سمگلنگ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پایا جاتا ہے تو اسے پکڑا جاسکتا ہے