ٹرمپ سن لے کینیڈا برائے فروخت نہیں ،این ڈی پی رہنما جگمیت سنگھ

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کئی بار کینیڈا کو امریکہ کی 51ویں ریاست بننے کی پیشکش کی ہے۔

اس معاملے پر تنازعہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور وزیر خارجہ میلانیا جولی کے بعد اب کینیڈا کی نیو ڈیموکریٹک پارٹی (این ڈی پی) کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ جگمیت سنگھ نے بھی ٹرمپ کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔
جگمیت سنگھ نے ایکس پر ایک ویڈیو میں کہا ’’میرے پاس ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک پیغام ہے۔ ہمارا ملک برائے فروخت نہیں ہے۔ نہ اب ہے اور نہ ہی کبھی ہوگا۔ کینیڈین اپنے ملک پر فخر کرتے ہیں اور ہم اس کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کو تیار ہیں۔
ٹیرف لگانے کی ٹرمپ کی دھمکی پر جگمیت سنگھ نے کہا کہ اگر ٹرمپ کو لگتا ہے کہ وہ ہم سے لڑ سکتے ہیں تو انہیں اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ میرا ماننا ہے کہ اگر ٹرمپ ہم پر ٹیرف لگاتا ہے تو ہمیں بھی جوابی ٹیرف لگانا چاہیے۔ جو بھی وزیر اعظم کے عہدے کے لیے انتخاب لڑ رہا ہے اسے ایسا ہی کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیلیفورنیا میں آگ گھروں کو تباہ کر رہی ہے، کینیڈا کے فائر فائٹرز مدد کے لیے پہنچ گئے ہیں۔ ہم ایسے ہی ہیں۔ ہمیشہ اپنے پڑوسیوں کی مدد کرتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا