ٹرمپ نے پاکستان سمیت 25 ممالک پر انتقامی محصولات عائد کر دئیے

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) امریکہ نے ٹیرف کی جنگ کو دنیا بھر میں پھیلا دیا ہے اور پاکستان سمیت 25 ممالک پر انتقامی محصولات عائد کر دیے ہیں۔.امریکی صدر نے پاکستان پر 29 فیصد انتقامی ٹیرف کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہم پر 58 فیصد ٹیرف عائد کرتا ہے

مریکہ بھارت پر 26 فیصد ٹیرف، چین پر 34 فیصد ٹیرف، یورپی یونین پر 20 فیصد ٹیرف اور سعودی عرب، قطر اور افغانستان پر 10 فیصد ٹیرف۔
.امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ بنگلہ دیش پر 37 فیصد، جاپان پر 24 فیصد، اسرائیل پر 17 فیصد اور برطانیہ پر 10 فیصد محصولات عائد کریں گے اور گاڑیوں کی درآمد پر 25 فیصد اضافی ٹیکس عائد کریں گے۔.
انتقامی محصولات کا نفاذ امریکہ کے لیے اچھا ہو گا، کیونکہ دیگر ممالک کے محصولات نے امریکہ کو نقصان پہنچایا ہے۔.ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج ہماری معاشی آزادی کا دن ہے، ہم محصولات سے حاصل ہونے والی رقم کو اپنے ٹیکسوں کو کم کرنے کے لیے استعمال کریں گے، برسوں تک امریکی شہریوں کو سائیڈ لائن رکھا گیا، دوسری قومیں طاقتور ہوئیں۔.
امریکی صدر نے مزید کہا کہ اب امریکہ کی خوشحالی کی باری ہے۔. امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی جوابی ٹیرف کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔