اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں معمولی زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی جان محفوظ ہے جب کہ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا شخص ہلاک ہوگیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق واقعے میں ریلی میں موجود ایک اور شخص بھی ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ ٹھیک ہیں اور مقامی میڈیکل سینٹر میں ان کا چیک اپ کرایا گیا ہے۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں
انتخابی ریلی کے دوران ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ ، سابق امریکی صدر زخمی ، حملہ آور ہلاک
سابق صدر ٹرمپ نے اس گھناؤنے فعل کے دوران فوری حفاظت پر قانون نافذ کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کے بعد ان کے بڑے بیٹے ٹرمپ جونیئر نے اپنے زخمی والد کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ڈونلڈ ٹرمپ بٹلر، پنسلوانیا میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کے لیے اسٹیج پر تھے جب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ تقریر کے دوران ٹرمپ جھک گئے جیسے ہی گولیاں چلیں اور ریلی میں بھگدڑ مچ گئی۔تاہم چند لمحوں بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کھڑے ہو کر اپنی مٹھی ہوا میں لہرائی جب کہ ان کے کان پر خون کے نشانات دکھائی دے رہے تھے۔ جس کے بعد ریلی کو فوری طور پر ختم کر دیا گیا۔