ٹرمپ کو بڑا جھٹکا، جنسی استحصال کیس میں 83 ملین ڈالر ہرجانہ برقرار

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)امریکا کی فیڈرل اپیلز کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مصنفہ ای جین کیرول کی جانب سے دائر جنسی استحصال اور ہتکِ عزت کے مقدمے میں دیے گئے 83.3 ملین ڈالر ہرجانے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیوری نے قرار دیا تھا کہ ٹرمپ نے کیرول کے خلاف بار بار جھوٹے اور توہین آمیز بیانات دیے، جس سے ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔

ای جین کیرول، جو اس وقت 81 برس کی ہیں، نے 2019 میں "می ٹو” تحریک کے دوران یہ دعویٰ کیا تھا کہ 1990 کی دہائی میں ایک ڈپارٹمنٹ اسٹور کے چینج روم میں ٹرمپ نے ان پر جنسی حملہ کیا تھا۔ اس الزام کے بعد ٹرمپ نے ان کا مذاق اُڑاتے ہوئے کہا کہ "وہ میری قسم کی عورت نہیں ہیں” اور میڈیا میں بھی بار بار انہیں جھوٹا قرار دیتے رہے۔

2022 میں عدالت نے ٹرمپ کو مجرم قرار دیتے ہوئے کیرول کی شہرت کو نقصان پہنچانے پر بھاری جرمانہ عائد کیا تھا۔ اگلے ہی سال ایک اور عدالتی فیصلے میں انہیں دھوکہ دہی کا مرتکب بھی ٹھہرایا گیا۔

اب اپیلز کورٹ نے بھی اپنے فیصلے میں کہا کہ نچلی عدالت نے کوئی غلطی نہیں کی اور جیوری کی جانب سے مقرر کردہ ہرجانے اس کیس کی سنگینی کے لحاظ سے درست ہیں۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ بھاری جرمانہ ہی ٹرمپ کو کیرول کو بدنام کرنے سے روک سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے ان مقدمات کو ہمیشہ سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔ وہ عدالتی سماعتوں میں شریک نہیں ہوئے اور نہ ہی گواہی دی، تاہم اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر مسلسل مدعیہ اور عدلیہ کو نشانہ بناتے رہے۔ ایک موقع پر انہوں نے جج کو بھی ’’متعصب‘‘ قرار دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔