ٹرمپ ٹیرف سے پاکستان سمیت ایشیائی ممالک پر سب سے زیادہ اثر پڑے گا،ایشیائی ترقیاتی بینک

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ٹیرف پالیسی پوری دنیا کو متاثر کر رہی ہے لیکن اس کا پاکستان سمیت ایشیائی ممالک پر سب سے زیادہ اثر پڑے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جاری کردہ تجزیاتی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ٹیکس والے 10 ممالک میں سے پانچ کا تعلق ایشیا سے ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیا کے ترقی پذیر ممالک امریکی محصولات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں میں شامل ہوں گے۔
.ایشیائی ترقیاتی بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیائی ممالک سری لنکا، بنگلہ دیش اور پاکستان کی مصنوعات پر بالترتیب 44 فیصد، 37 فیصد اور 29 فیصد ٹیرف لگائے گئے ہیں۔
اس طرح پاکستان امریکی محصولات سے متاثر ہونے والے ایشیائی ممالک میں تیسرا بڑا ملک ہے، جب کہ یہ مجموعی طور پر دنیا کا 14 واں بڑا ملک ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے ہندوستانی مصنوعات پر 26 فیصد ٹیکس عائد کیا ہے جبکہ افغانستان، مالدیپ، نیپال اور بھوٹان نے 10 فیصد ٹیکس عائد کیا ہے۔ ایشین بینک کی رپورٹ کے مطابق کمبوڈیا پر ترقی پذیر ایشیائی خطے میں سب سے زیادہ ٹیرف 49 فیصد لگایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی خسارے کو کم کرنے کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے دنیا بھر کے درجنوں ممالک سے درآمدی اشیا پر بھاری ٹیکس عائد کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com