سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلسل چوتھی بار صدارتی نامزدگی جیتنے کی جانب بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے وکٹری پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اتحاد میں جو بائیڈن کو شکست دینے کے لیے تیار ہوں۔سینیٹر لنزے گراہم نے کہا ہے کہ نکی ہیلی کو جو بائیڈن اور پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے صدارتی انتخاب سے دستبرداری کا اعلان کرنا چاہیے۔
علاوہ ازیں سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں دو بزرگ سیاستدانوں 77 سالہ ٹرمپ اور 81 سالہ جو بائیڈن کے درمیان مقابلہ متوقع ہے جب کہ نکی ہیلی اپنی ریاست میں شکست کے باوجود صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہیں۔