فراڈ کیس: ٹرمپ پر 355 ملین ڈالر جرمانہ ،کاروباربھی نہیں کر سکیں گے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کی مقامی عدالت میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اثاثوں کی مالیت بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 355 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے ان پر 3 سال کے لیے نیویارک میں کاروبار کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف پورن اسٹار کو منہ بند رکھنے کے لیے رقم دینے کے مقدمے کی سماعت 25 مارچ سے شروع ہوگی، وہ پہلے سابق امریکی صدر ہوں گے جنہیں مجرمانہ مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹرمپ کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 83 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

واضح رہے کہ مارچ 2023 میں نیویارک کی ایک عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 2016 کی انتخابی مہم کے دوران ایک پورن اسٹار کو خاموش رہنے کے لیے رقم ادا کرنے کے الزام میں زیر التوا مقدمے میں فرد جرم عائد کی تھی۔امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر پر فرد جرم عائد کی گئی ہے اور ان پر فوجداری الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

مزید پڑھیں

ٹرمپ نے عدالت میں جج کوڈنٹ دیا ، جج کی وکیل کو وارننگ

76 سالہ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عدالتی فیصلے کے بعد صدارتی انتخابات کے حوالے سے نیا موڑ آگیا ہے جہاں ٹرمپ دوبارہ صدر کے میدوار بننے کے حامی ہیں جبکہ انہوں نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی بھی تردید کی ہے۔سابق صدر کو متعدد الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جن میں دو مواخذے، امریکی کیپیٹل پر حامیوں کی جانب سے ایک نجی دفتر سے حساس دستاویزات کو ضبط کرنے پر حملہ، 44 سالہ سابق پورن اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز کے ساتھ افیئر کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca