ٹرمپ کا چین کیخلاف جارحانہ انداز ،روس کو بھی آڑھے ہاتھوں لے لیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے روایتی جارحانہ اور طنزیہ انداز میں چین، روس اور شمالی کوریا کو آڑے ہاتھوں لیا۔

جاپان کے خلاف جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ میں ایک عظیم الشان پریڈ میں چینی صدر کے خطاب کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر کو غیر ملکی حملہ آوروں کو شکست دینے میں امریکہ کے کردار کا کھلے دل سے اعتراف کرنا چاہیے۔صدر ٹرمپ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر چینی صدر تاریخ کے طالب علم ہیں تو انہیں تسلیم کرنا چاہیے کہ دوسری جنگ عظیم میں جاپان کے خلاف فتح امریکی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ چین اپنی فتوحات کا کریڈٹ بھی امریکہ کو دے۔ٹرمپ نے چینی صدر پر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ مل کر امریکہ کے خلاف خفیہ سازشوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔تاہم انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں الزام کو اپنے الفاظ میں سمیٹتے ہوئے کہا کہ میں ان تینوں لیڈروں کو ہمارے خلاف سازش کرنے پر نیک خواہشات بھیجتا ہوں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔