ٹرمپ کا 25 فیصد اضافی ٹیرف لگانے کا فیصلہ احمقانہ ہے:جسٹن ٹروڈو

اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز)کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کو ‘احمقانہ’ قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ٹرمپ ایک ہوشیار شخص ہیں لیکن ایسا کرنا انتہائی بیوقوفی ہے۔ ہمارے دونوں دوستوں کی لڑائی بالکل وہی ہے جو دنیا بھر میں ہمارے مخالفین دیکھنا چاہتے ہیں۔
ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے ذریعے امریکی ٹیرف کو چیلنج کرے گا۔ امریکی ٹیرف کے جواب میں کینیڈا نے بھی ٹیرف کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ جب تک امریکا ٹیرف واپس نہیں لیتا، ہمارا ٹیرف بھی نافذ رہے گا۔
ٹروڈو نے کہا کہ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ کینیڈا کی معیشت مکمل طور پر تباہ ہو جائے کیونکہ اس سے ان کے لیے کینیڈا کو امریکا کے ساتھ ضم کرنا آسان ہو جائے گا۔ ٹروڈو نے کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہونے والا ہے۔ ہم کبھی بھی ریاستہائے متحدہ کی 51 ویں ریاست نہیں بنیں گے، لیکن وہ کینیڈا کی معیشت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور پہلے ہی شروع کر چکے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com