ٹرمپ کی نظریں اہم ترین معدنیات پر،امریکی خطرے کو سنجیدہ لینا چاہیے، ٹروڈ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ساتھیوں کو خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کینیڈا پر حملے کی دھمکی حقیقت پر مبنی ہے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کینیڈا پر قبضہ کرنے کی دھمکی حقیقت پر مبنی ہے۔ ٹرمپ کی نظریں کینیڈا کی اہم ترین معدنیات پر ہیں، اور کینیڈا کو امریکی خطرے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔امریکی میڈیا کے مطابق کینیڈین وزیراعظم کے یہ بیان دینے سے قبل مقامی میڈیا کو کمرے سے باہر نکال دیا گیا۔تاہم ٹورنٹو اسٹار اور سی بی سی نے کینیڈین وزیراعظم کی آواز ریکارڈ کی تھی۔ٹروڈو نے کہا کہ امریکا جانتا ہے کہ ہمارے وسائل کیا ہیں اور وہ ان سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ تاہم، ٹرمپ کا ماننا ہے کہ سب سے آسان طریقہ کینیڈا سے الحاق کرنا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ کینیڈا کے خلاف اقتصادی طاقت کا استعمال کریں گے اور کینیڈا کو امریکا کی 51ویں ریاست بننا چاہیے۔جس پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا کو آخری وقت تک امریکا میں ضم نہیں کیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں