199
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ سے کہا ہے کہ وہ TikTok پر پابندی کے قانون پر عمل درآمد میں تاخیر کرے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سپریم کورٹ سے کہا ہے کہ وہ ٹک ٹاک پر پابندی یا زبردستی کے قانون پر عمل درآمد میں تاخیر کرے۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اس مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے کا وقت چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ صدر بائیڈن کے دستخط کردہ قانون کے مطابق چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو ٹک ٹاک کو کسی امریکی کمپنی کو فروخت کرنا ہوگا ورنہ 19 جنوری سے امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی جائے گی۔امریکی عدالت اس کیس کی سماعت 10 جنوری کو کرے گی جب کہ صدر منتخب ٹرمپ 20 جنوری کو اقتدار سنبھالیں گے۔