ٹرمپ کا جھٹکا ،امریکی محکمہ خارجہ میں 1,350 سے زائد فرنٹ لائن ملازمین برطرف

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ٹرمپ انتظامیہ نے عدالت کی منظوری کے بعد امریکی محکمہ خارجہ میں 1,350 سے زائد ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔ ان میں 1,107 سول سروس اہلکار اور 246 فارن سروس آفیسرز شامل ہیں، جو امریکہ میں مقیم تھے ۔

یہ کٹوتی صدر ٹرمپ کے “امریکا فرسٹ” ایجنڈے کے تحت محکمہ کو زیادہ چابک و چست بنانے اور غیر ضروری، نفرت انگیز، یا دوہرے کام انجام دینے والے دفاتر کو ختم کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ اس سلسلے میں کچھ شعبے، جن میں انسانی حقوق اور جنگی جرائم سے متعلق دفاتر بھی شامل ہیں، بند یا USAID کو محکمہ خارجہ میں ضم کیا جا رہا ہے ۔
مبصرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ یہ بڑے پیمانے پر برطرفیاں امریکہ کی سفارتی صلاحیت کو کمزور کر سکتی ہیں، خاص طور پر روسیوکرین جنگ، غزہ تنازع، اور ایران اسرائیل کشیدگی کے بیچ ۔ ڈیموکریٹک سینیٹرز ٹم کین اور کرس وان ہولن نے اسے امریکی سلامتی کے لیے “خطرناک” قرار دیا ہے ۔
محکمہ خارجہ کے اندرونی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تنظیم نو زیادہ مؤثر سفارتی ترجیحات کی جانب توجہ دینے اور وسائل کی خود بچت کے لئے کی جا رہی ہے ۔ اس منصوبے کے تحت سول سروس اہلکاروں کو 60 دن کی نوٹس پیریڈ ملے گے جبکہ فارن سروس افسران کے لیے 120 دن کی ایڈمنسٹریٹو چھٹیوں کا انتظام کیا گیا ہے ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com