166
ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن یہودیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرنے والوں کے ویزے منسوخ کر دیں گے۔سابق صدر نے مظاہرین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا میں مظاہرین نے خون کا ایک قطرہ بھی گرایا تو وہ ایک گیلن خون بہائیں گے۔ملاقات کے دوران ایک اور ریپبلکن امیدوار نکی ہیلی نے کہا کہ جن لوگوں نے آج یوکرین کی طرف آنکھیں بند کیں وہ کل اسرائیل کو بھی نظر انداز کر دیں گے۔اجلاس میں ڈی سینٹیس نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل زندگی کو اہمیت دیتا ہے اور حماس موت کو اہمیت دیتی ہے۔