128
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ عامر خان متقی نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی اور پاکستانی حکام سے درخواست ہے کہ بیٹھ کر بات کریں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہماری حکومت کو 20 ماہ ہو گئے ہیں، اللہ کے فضل سے بہت سے مسائل پر قابو پا لیا گیا ہے۔
پابندیاں ملک کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں ایک بڑا چیلنج ہیں۔ پابندیوں کی وجہ سے بینکوں کو بے روزگاری اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے خام مال درآمد کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات آئین کے تحت ہوں گے، وزیر داخلہ
ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں مہنگائی میں کمی آئی ہے اور افغان کرنسی کی قدر مستحکم ہوئی ہے۔ چیلنجز اور بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود افغانستان کی معیشت بہتر ہوئی اور افغان حکومت نے بیرونی امداد کے بغیر بجٹ پیش کیا۔