109
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کو ترکی میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے حوالے سے تعزیتی پوسٹس کو حذف کرنے پر بلاک کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام موبائل ایپ کو بھی ترکی میں ناقابل رسائی بنا دیا گیا ہے۔انسٹاگرام کو بلاک کرنے کا حکم ترک انفارمیشن ٹیکنالوجیز، کمیونیکیشن اتھارٹی کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے۔ترکی نے انسٹاگرام کو بلاک کرنے کی وجہ نہیں بتائی لیکن ترک مواصلاتی حکام نے بدھ کے روز انسٹاگرام پر اسماعیل ہنیہ کی تعزیتی پوسٹس کو بلاک کرنے پر تنقید کی۔