ترکی نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا، وزیراعظم

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترک صدر طیب اردوان دور اندیش لیڈر ہیں، ترکی ان کی قیادت میں جدید فلاحی ریاست بن چکا ہے، دوست ملک نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

ترکی کے شہر استنبول میں شپ یارڈ میں پی این ایس خیبر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن ہمارے تاریخی تعلقات میں ایک عظیم دن ہے، اپنے دوسرے گھر ترکی کا دوبارہ دورہ کرکے خوشی ہوئی۔ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، ترکی نے بھی ہر عالمی فورم پر پاکستان کا ساتھ دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جہاز کی تیاری میں حصہ لینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ترکی اور پاکستان کے درمیان بہت گہرے تعلقات ہیں، پوری دنیا کی طرح پاکستان کو بھی توانائی کی کمی کا سامنا ہے۔ پاکستان قابل تجدید اور سستے توانائی کے ذرائع کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی دوستی زندہ باد، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے، پاکستان اور ترکی ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے بھی مل کر کام کر سکتے ہیں۔
ترکی کے شہر استنبول میں شپ یارڈ میں پی این ایس خیبر کی لانچنگ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، ترک صدر طیب اردوان نے شرکت کی۔ شپ یارڈ پہنچنے پر شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔