اسرائیلی حملے کا خطرہ، ترک ایئر لائنز کی ایران کے لیے پروازیں منسوخ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ترک ایئر لائنز ترک ایئر لائنز اور پیگاسس نے اسرائیل کے ممکنہ حملے کے خطرے کی وجہ سے ایران کے لیے اپنی پروازیں یکم نومبر تک معطل کر دی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ایئر لائنز نے تہران، شیراز اور اصفہان سمیت ایران کے مختلف شہروں کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں، ترک نشریاتی ادارے نے خطے میں بدامنی بالخصوص ایران پر اسرائیلی حملے کی وجہ بتائی ہے۔

یہ فیصلہ حملے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ایئر لائنز نے ابھی تک اپنی ویب سائٹس پر پروازوں کی معطلی کی تصدیق نہیں کی ہے جبکہ ترکش ایئر لائنز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے استنبول ایئرپورٹ سے ایران کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔جاری ہونے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیگاسس نے اس سلسلے میں مسافروں کے لیے بکنگ روک دی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔