اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کا پاکستان کے دو روزہ دورے کے دوران وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا۔.
ترک صدر کے لیے شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔. مسلح افواج کے دستے نے سلامی دی مارچ پاسٹ بھی پیش کیا گیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعظم کے دفتر پہنچنے پر ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا پرتپاک استقبال کیا۔.
صدر کو سلامی کے پلیٹ فارم پر لایا گیا جہاں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے جس کے بعد مسلح افواج نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ترک صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔. اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے جنہوں نے ترک صدر سےخمصافحہ بھی کیا۔.
بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے ارکان کو ایک ایک کر کے اردگان سے ملوایا جس کے بعد صدر اردگان نے وزیراعظم کو اپنے وفد کے ارکان سے ملوایا۔.
ترک صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں اپنے ہاتھوں سے ایک پودا لگایا۔. اس موقع پر ملک کی سلامتی، پاک ترک تعلقات اور دونوں ممالک کے استحکام کے لیے دعا بھی کی گئی ۔