4
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کیوبیک کے کوٹ-نورڈ علاقے میں دو اسنو موبائلز کے درمیان تصادم میں دو افراد کی موت ہو گئی۔
کیوبیک سٹی سے تقریباً 240 کلومیٹر شمال مشرق میں، لونگیوئل-رائیو میں ایک پگڈنڈی پر دو سنو موبائلز کے درمیان تصادم کے بارے میں پولیس کو جمعہ کی رات 9 بجے کے قریب ایک کال موصول ہوئی۔ کیوبیک کی صوبائی پولیس کے ترجمان کیملی ساوئی کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت 50 سالہ اور 66 سالہ شخص کے طور پر ہوئی ہے