اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے ستائیس سال مکمل ہونے پر آج پورے ملک میں یوم تکبیر جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
آج سے ستائیس سال قبل پاکستان نے بھارت کے پانچ کے مقابلے میں چھ ایٹمی دھماکے کئے تھے پاکستان 27 سال قبل ایٹمی دھماکے کرنے کے بعد اسلامی دنیا کی پہلی اور واحد ایٹمی طاقت بن گیا تھا۔ ان دھماکوں سے قبل اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کو بیرونی دباؤ کی وجہ سے پروگرام سے دستبردار ہونے کی کئی پیشکشیں کی گئی تھیں۔
.وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں آج کے دن اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور دل کی گہرائیوں سے میں پوری قوم اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کو یوم تکبیر پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کیونکہ آج 27 سال پہلے، پاکستان کو دنیا کی ساتویں اور مسلم ممالک میں پہلی ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز ہواحاصل تھا۔
.شہباز شریف نے کہا کہ مئی 1998 میں ہندوستان نے پوکھران میں پانچ ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کی سلامتی، دفاع اور خودمختاری کو چیلنج کیا تھا جس پر میرے رہنما اور اس وقت کے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پوری قوم کی امنگوں اور قومی مفادات کی ترجمانی کی تھی۔ اقتصادی پابندیوں، دباؤ، دھمکیوں اور لالچ کو نظر انداز کرتے ہوئے اور 1998 میں بھارت کے پانچ کے مقابلے چھ دھماکے کر کے۔ پاکستان نے ایک جوہری ملک اور اس کی جغرافیائی سرحدوں کو ہمیشہ کے لیے ناقابل تسخیر بنا دیا تھا۔
.انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر نواز شریف تک، جنہوں نے اس پروگرام کو مکمل کیا، انہیں ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج کے عظیم دن میں اس پروگرام میں تعاون کرنے والے تمام معماروں کو سلام پیش کرتا ہوں جن میں ذوالفقار علی بھٹو، جوہری پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان، سائنسدان، انجینئر، پاکستانی مسلح افواج اور قومی ادارے شامل ہیں جنہوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔