اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ٹوئٹر نے فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر حریف سوشل میڈیا سائٹس پر لنک پوسٹ کرنے پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔
سوشل میڈیا کمپنی کا کہنا ہے کہ ایسے اکاؤنٹس کو معطل کر دیا جائے گا جو صارفین کو متبادل پلیٹ فارم پر بھیجتے ہیں۔
سوشل میڈیا سائٹس کے لنکس پر پابندی کے باوجود ٹوئٹر پر اشتہارات کی اجازت ہوگی۔
ٹوئٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہمارے بہت سے صارفین دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی متحرک ہیں تاہم اب ٹوئٹر کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی مفت تشہیر کی اجازت نہیں دے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔۔
ایلون مسک کا ٹوئٹر سے ڈیڑھ ارب اکائونٹس ڈیلیٹ کرنے کا اعلان
بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی ایسے مواد کو حذف کر دے گی جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے کہ فیس بک، انسٹاگرام، مستودان، ٹروتھ سوشل، ٹرائبل اور نوسٹر پر اکاؤنٹس سے منسلک ہیں۔
ٹویٹر نے اپنے بیان میں ان ویب سائٹس میں سے کچھ کو مضبوط متبادل بتاتے ہوئے نئی پابندی کا اعلان کیا ہے تاہم پروفیشنل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم LinkedIn اور چین کے مختصر ویڈیو پلیٹ فارم TikTok کا نام فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
ٹوئٹر نے واضح کیا ہے کہ جو اکاؤنٹس بنیادی طور پر دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے مواد کی تشہیر کے لیے استعمال ہوتے ہیں انہیں معطل کر دیا جائے گا تاہم دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس سے ’کراس پوسٹنگ‘ ممنوع ہوگی