اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اپنے 50 فیصد سے زائد ملازمین کو برطرف کرنے کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ اب مزید ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ٹویٹر چند ہفتوں میں پروڈکٹ ڈیپارٹمنٹ سے لگ بھگ 50 ملازمین کو فارغ کر دیا جائے گا ماہرین کا خیال ہے کہ اگر ٹوئٹر کی جانب سے امریکا میں ملازمین کو دفاتر سے نکال دیا جاتا ہے تو وہ دن دور نہیں جب کمپنی کے ملازمین کی کل تعداد 2 ہزار سے بھی کم ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں
ایلون مسک کی ٹوئٹر کے دفتر کی قیمتی اشیاء نیلامی کیلئے پیش
واضح رہے کہ صرف ٹوئٹر ہی نہیں جو اپنے ملازمین کو برطرف کر رہا ہے، یہ عمل ایمیزون اور مائیکروسافٹ بھی کر رہے ہیں۔کل، مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 10,000 ملازمین کو فارغ کرے گا۔ملازمین کی تعداد میں کمی کے ساتھ ساتھ مائیکروسافٹ 1.2 بلین ڈالر کی بچت کے لیے اخراجات کو کم کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر بھی کام کرے گا۔ خیال رہے کہ اخراجات کم کرنے کے لیے ایلون مسک نے ٹوئٹر کے سان فرانسسکو آفس سے 100 سے زائد نایاب اشیاء کو آن لائن نیلامی کے لیے پیش کیا ہے۔
مزید پڑھیں
ایلون مسک کو ایک سال میں 100 بلین ڈالر کے اثاثوں کا نقصان ہوا
گزشتہ سال نومبر میں ایلون مسک نے ٹویٹ کرکے وارننگ جاری کی تھی کہ کمپنی مالی نقصان میں جا رہی ہے، ٹوئٹر دیوالیہ ہو سکتا ہے۔ حال ہی میں یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ ایلون مسک دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں جن کی دولت میں 200 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔